مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں ریاستی حیثیت بحال کرنیکی قرارداد منظور

مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں ریاستی حیثیت بحال کرنیکی قرارداد منظور

عمر عبداللہ نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی درجہ کشمیر کا حق

سری نگر (اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر اسمبلی نے پیر کو وفاقی ریاستی حیثیت بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد منظور کرلی ۔مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حیثیت کشمیر کا ’’ حق‘‘ ہے۔بی جے پی کے ارکان نے ووٹنگ سے قبل ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ کئی ارکان نے قرارداد کو ‘‘غیر آئینی’’ اور ‘‘ملک دشمنی’’ قرار دیا۔قرارداد میں نئی دہلی کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے ، جو ریاستی حیثیت کی بحالی کا وعدہ ‘‘مناسب وقت’’ پر کرنے کا کہتی رہی ہے ، کہ جموں و کشمیر کی ‘‘مکمل ریاستی حیثیت فوری اور ہنگامی بنیادوں پر بحال’’ کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...