برفیلے پہاڑوں میں آتش فشاں پھٹ پڑا،حیرت انگیزنظارہ
سان تیاگو (نیٹ نیوز)چلی میں قدرت کے کرشمے کا حیران کن نظارہ انسانی آنکھوں نے اس وقت دیکھا جب برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چلی کے وسطی علاقے میں واقع نیوادوس دی چیلان کے پہاڑوں پر آتش فشاں پھٹ پڑا تاہم اس کی خاص بات یہ تھی کہ آتش فشاں برف سے ڈھکے پہاڑوں کے بیچ پھٹا، جس کے بعد انسانی آنکھ کو حیرت انگیز نظارے دیکھنے کو ملے ۔آتش فشاں پھٹنے سے برف کی چادر اوڑھے پہاڑ اچانک دہک اٹھے اور برفانی چوٹی سے سفید راکھ اور دھوئیں کے بادل ایک کلومیٹر تک بلند ہو گئے ، جس کے بعد علاقے میں یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے قریبی ریزورٹ بھی بند کر دیا گیا۔چلی کے قومی جیولوجیکل سروس کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments