جنوبی افریقہ کے سپورٹس سٹیڈیم میں ہزاروں افراد کا ’’باربی کیو‘‘
پریٹوریا(نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ میں ہزاروں افراد نے قومی تعطیل کے موقع پر بیک وقت باربی کیو کرکے دنیا کے سب سے بڑے اجتماعی باربی کیو کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی۔
دارالحکومت پریٹوریا کے سپورٹس سٹیڈیم میں تقریباً 500 گرِل سٹیشنز قائم کئے گئے ۔ منتظمین کے مطابق اس کوشش میں تقریباًتین ہزار افراد کی شرکت متوقع تھی۔اس ریکارڈ کو توڑنے کیلئے جنوبی افریقی شرکا کو جاپان کے شہر ایشگاکی میں 2023 میں قائم کئے گئے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنا تھا، جہاں بیک وقت 2220 افراد نے گرِل پر کھانا پکایا ۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے نگرانی کرنے والی عہدیدار پالینا ساپنسکا کے مطابق ریکارڈ میں شمار ہونے کیلئے تمام شرکا کو کم از کم پانچ منٹ تک بیک وقت باربی کیو کرنا ضروری تھا۔اب اس منفرد کوشش کے حتمی نتائج اور یہ فیصلہ سامنے آنا باقی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments