کرپشن کیس،جواب کیلئے ایک اورموقع

کرپشن کیس،جواب کیلئے ایک اورموقع

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو سڑکوں کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کیس سے ڈسچارج کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔

 جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پرویز الٰہی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ فریقین نے عدالت میں جواب جمع نہ کرایا ۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو جواب داخل کرانے کیلئے ایک اور موقع دیدیااورآئندہ سماعت پر دلائل دینے کیلئے بھی مزید مہلت دیدی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت فریقین کا مؤقف سن کر فیصلہ کرے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...