گجرات:سٹیج اداکارہ سے اجتماعی زیادتی ، تشدد ، رقم چھین لی
گجرات،لالہ موسیٰ (سٹی رپورٹر، نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)گجرات میں سٹیج اداکارہ پر تشدد، 80 ہزار روپے اور موبائل فونز چھیننے ، اجتماعی زیادتی کا مقدمہ تھانہ صدر کھاریاں میں 7افرادکیخلاف درج کر لیا گیا ۔
ایف آئی آر کے مطابق رمشا عنایت ساتھیوں کے ہمراہ نجی تقریب میں ڈانس پرفارمنس کیلئے کھاریاں آئی تھی۔ مدعیہ نے الزام عائد کیا کہ ملزموں نے رات بھر ڈانس کر انے کے بعد ان سے 80 ہزار روپے اور موبائل فونز چھین لئے ،تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ مقدمے میں علی اسامہ ولد محمد ریاض، اصام علی ولد دلدار حسین، شاہ زیب ولد اظہر اقبال، زین علی ولد ذوالفقار علی، اسامہ منیر ولد محمد منیر، ملک ناصر ولد محمد ریاض اور ملک آصف ولد میاں خان کو نامزد کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments