میری سوتیلی والدہ بہت اچھی ہیں:نازش جہانگیر
کراچی (آئی این پی)اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنی سوتیلی والدہ اور ان کے ساتھ تعلق کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے ۔
ایک پروگرام میں نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ میری حقیقی زندگی میں بھی ایک سوتیلی والدہ ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ یہ ضروری نہیں کہ تمام سوتیلی مائیں بری ہوں، میری سوتیلی والدہ پورے خاندان کا بہت اچھے طریقے سے خیال رکھتی ہیں، وہ والد کی بھی دیکھ بھال کرتی ہیں، اس لیے میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ سوتیلی مائیں بری ہوتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments