سینئر اداکارائیں اپنی عمر کی فکر کریں،حرا سومرو کا رد عمل

سینئر اداکارائیں اپنی عمر کی فکر کریں،حرا سومرو کا رد عمل

کراچی (آئی این پی) اداکارہ حرا سومرو نے شوبز انڈسٹری میں عمر سے متعلق تبصروں پر بعض سینئر خواتین ساتھی اداکاراؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

حرا سومرو نے انسٹاگرام پر کہا ہے کہ میں ان کئی پاکستانی اداکاراؤں سے کافی کم عمر ہوں جن کے ساتھ میں کام کر چکی ہوں اور مجھے عمر کے معاملے پر کوئی پریشانی نہیں، تاہم اب صورتِ حال مجھے عجیب محسوس ہونے لگی ہے ۔حرا سومرو نے بغیر کسی اداکارہ کا نام لیے دعویٰ کیا ہے کہ بعض سینئر اداکارائیں اس لیے مجھے اپنے آپ سے بڑا ظاہر کرنے کی کوشش کرتی ہیں کیونکہ میں بچوں کی ماں ہوں۔ حرا سومرو نے کہا ہے کہ براہِ کرم میری عمر کو چھوڑ دیں اور اپنی عمر کی فکر کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...