عاطف اسلم کو شاندار کنسرٹ پر برلن بڈی بیئر ایوارڈ مل گیا

عاطف اسلم کو شاندار کنسرٹ پر برلن بڈی بیئر ایوارڈ مل گیا

برلن (آئی این پی) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو جرمنی کے اوبر ایرینا میں ہاس فل کنسرٹ کے بعد خصوصی برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا۔

ستمبر 2026 میں ہونے والے کنسرٹ کے بعد عاطف اسلم کو دیا گیا خصوصی ایوارڈ اور ان کی تصویر اب اوبر ایرینا کی ایک دیوار پر آویزاں ہے ، جہاں کیٹی پیری، ریحانہ اور ٹومورو ایکس ٹوگیدر سمیت دیگر معروف فنکاروں کی تصاویر بھی موجود ہیں۔عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اعزاز سے متعلق دیوار دکھائی گئی ۔اوبر ایرینا میں ستمبر 2008 سے ایسے فنکاروں اور کھلاڑیوں کو خصوصی برلن بڈی بیئر پیش کیا جاتا ہے جو وہاں ہاؤس فل یا خصوصی ایونٹس میں شرکت کرتے ہیں، برلن بیئر شہر کی ثقافتی شناخت سے گہری وابستگی رکھتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...