10وارداتیں،6شہریوں سے ڈاکو16لاکھ لوٹ کرفرار
شاہدرہ میں عبدالرحمن 5لاکھ،کینٹ میں مرسلین 4لاکھ 55ہزار سے محروم مانگا منڈی ،سمن آبادسے 6 لاکھ چھین لئے ،4مقامات سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی چوری کی10 وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں سمیت سامان لوٹ لیا گیا ۔شاہدرہ میں عبدالرحمن سے ڈاکو 5لاکھ روپے و موبائل ،شمالی چھائونی میں مرسلین سے 4لاکھ 55ہزار و موبائل ، مانگا منڈی میں انور سے 3لاکھ و موبائل ، سمن آباد میں انجم سے 3لاکھ 25ہزار ، موبائل ودیگر سامان ،کاہنہ کے علاقے میں راشد سے 20 ہزار و موبائل اورہربنس پورہ میں سلطان سے 10 ہزار چھین کرفرار ہوگئے ۔ گوالمنڈی سے انور ، سندر سے راحت ، نوانکوٹ سے امداد اور بادامی باغ سے واحد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments