پاکپتن:سی ٹی ڈی کا آپریشن مبینہ دہشتگرد گرفتار

پاکپتن:سی ٹی ڈی کا آپریشن مبینہ دہشتگرد گرفتار

پاکپتن(سٹی رپور ٹر )سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردی کا مبینہ بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

 سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں ایس ایچ گارڈن کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد عبدالرحیم کو گرفتار کیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے بتایا گیا ہے جو ضلع پشاور خیبرپختونخوا کا رہائشی ہے ۔ملزم کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ دھماکا خیز ڈیوائس، الیکٹرک سرکٹ، الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور بیٹری برآمد کی گئی۔ سی ٹی ڈی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...