پنجاب :سکیورٹی خدشات ،فضا میں 30روز کیلئے ڈرون اڑانے پرپابندی

 پنجاب :سکیورٹی خدشات ،فضا میں 30روز کیلئے ڈرون اڑانے پرپابندی

لاہور (اے پی پی)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144 کے تحت 30 روز کیلئے پابندی عائد کر دی۔محکمہ ترجمان کے مطابق حکومت نے سکیورٹی خدشات پرڈرون کے آئوٹ ڈور استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ترجمان نے واضح کیا کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کی کوریج کیلئے چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی تاہم ڈرون کے محفوظ استعمال کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر عائد ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو پابندی سے مستثنٰی قرار دیا گیا ہے ۔ ترجمان نے بتایا ڈرون کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ داخلہ نے ضلعی سطح پر سیف ڈرون یوزیج کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کیلئے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت ضلعی کمیٹی دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...