ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر بھاری جرمانے ،آج آخری تاریخ

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر بھاری جرمانے ،آج آخری تاریخ

انفرادی گوشوارہ جمع نہ کرانے پر جرمانہ ایک ہزار سے بڑھا کر 25 ہزارکردیا گیا ایسوسی ایشن آف پرسن سے 50 ہزار، لیٹ فائلر کمپنی سے ایک لاکھ روپے لیا جائیگا

اسلام آباد (مدثر علی رانا) ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے ، تاہم ذرائع کے مطابق تاریخ میں توسیع کا امکان ہے ۔ ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس سال 2026ء کا انکم ٹیکس گوشوارہ 30 ستمبر تک لازمی جمع کرایا جائے ،  بصورت دیگر نان فائلر کو بھاری جرمانوں، اضافی ٹیکس اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایک بار توسیع کی صورت میں جرمانے عائد نہیں کئے جائیں گے ، تاہم توسیع نہ ہونے کی صورت میں یکم اکتوبر سے لیٹ فائلر کی کیٹیگری ختم ہوکر نان فائلر کی حیثیت ہوجائے گی۔ انفرادی گوشوارہ جمع نہ کرانے پر جرمانہ ایک ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے ، ایسوسی ایشن آف پرسن پر 10 ہزار کی بجائے 50 ہزار اور کمپنی پر 20 ہزار کی بجائے ایک لاکھ روپے کردیا جائے گا۔تاجر برادری کیلئے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس رجسٹریشن کی بھی 30 ستمبر آخری تاریخ ہے ، جس میں توسیع کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق آسان ٹیکس سکیم کے تحت مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد پہلے ماہ 10 ہزار، دوسرے ماہ 25 ہزار اور تیسرے ماہ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کیلئے ایف بی آر وزارت خزانہ کو درخواست دے گا، جبکہ حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم آفس سے مشاورت کے بعد کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...