مستونگ میں قومی شاہراہ پر ہوٹل دھماکے سے تباہ

مستونگ میں قومی شاہراہ پر ہوٹل دھماکے سے تباہ

قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ، ایک دکان بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی کھڈکوچہ کے قریبی ٹیوب ویلوں کی تقریباً 250سولر پلیٹس ناکارہ ہوٹل کی عمارت زمین بوس ، علاقے میں خوف وہراس ، تحقیقات شروع

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے قریب نامعلوم افراد نے ہوٹل کو مبینہ طور پر بارودی مواد سے اڑا دیا،دھماکے کے نتیجے میں ہوٹل کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی شدت سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ساتھ موجود ایک دکان بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی ٹیوب ویلوں کی تقریباً 250 سولر پلیٹس بھی ناکارہ ہوگئیں،واقعے کے بعد علاقے میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...