ٹی ٹی پی کو دوبارہ بسانے کے پیچھے مذموم عزائم تھے :خواجہ آصف
پختونخوا حکومت دہشتگردی کے سامنے کوئی مزاحمت نہیں دکھا رہی :وزیر دفاع
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو واپس لا کر پختونخوا میں دوبارہ بسانے کے پیچھے مذموم عزائم کارفرما تھے ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ایکس‘‘پر جاری بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ وہ ان عناصر میں اپنا ایک حلقہ پیدا کررہے تھے تاکہ پاکستان کو ایک تابع ریاست بنانے کے ایجنڈے کو آگے بڑھا نے کیلئے وہ نجی فوج کا کردار ادا کر سکیں،آج پختونخوا حکومت ٹی ٹی پی کی جاری خونی اور دہشت گردانہ مہم کے سامنے کسی قسم کی مزاحمت نہیں دکھا رہی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پختونخوا حکومت نے باقاعدہ ایک پالیسی کے تحت دہشتگردی کے متاثرین سے یکجہتی کے اظہار سے بھی پہلو تہی اختیار کر رکھی ہے ،دہشت گردی کی اس کھلی مہم کے سامنے مطیع بنے رہنا دراصل دہشت گردوں کی کھلی معاونت اور حوصلہ افزائی کے مترادف ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments