کشمیر اسلحہ سمگلنگ کیس میں اہم پیشرفت، مزید 3 ملزم گرفتار

کشمیر اسلحہ سمگلنگ کیس میں اہم پیشرفت، مزید 3 ملزم گرفتار

دوران تفتیش نئی معلومات، آڈیو کالز،مبینہ رابطوں کی تفصیلات بھی سامنے آئیں

اسلام آباد( آن لائن ) کشمیر میں مبینہ طور پر اسلحہ پہنچانے کے نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ حکام کے مطابق پریس کانفرنس کے بعد مزید تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تفتیش کے دوران نئی معلومات، آڈیو کالز اور مبینہ رابطوں کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے سرکاری ملازم اکبر کے بارے  میں تحقیقات میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وہ اسلحہ کشمیر پہنچانے کے لیے بطور کیریئر کام کرتا تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق اس معاملے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کے کردار کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔

تحقیقات کے دوران سامنے آنے والی ایک آڈیو کال میں گرفتار ملزم کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملزم کو ذہنی طور پر غیر متوازن ثابت کرنے کی کوششیں بھی کی گئیں اور اس مقصد کے لیے متعدد ڈاکٹروں سے رابطے کیے گئے ۔ تحقیقات میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ گرفتار ملزم ضیا کے بھائی اور دیگر عزیزوں پر دباؤ  ڈالا گیا اور انہیں سماجی ذرائع ابلاغ پر ویڈیو بیانات جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ ملزم کو ذہنی طور پر غیر متوازن ظاہر کیا جا سکے ۔ذرائع کے مطابق اسلحہ فراہم کرنے والا مرکزی ملزم گزشتہ آٹھ برس سے کشمیر میں سرگرم تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس معاملے میں مزید حقائق اور ملزمان کے کردار سے متعلق تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...