راولپنڈی:سہ ملکی کرکٹ سیریز، 13نومبرتک میٹروبس سروس بند

راولپنڈی:سہ ملکی کرکٹ سیریز، 13نومبرتک میٹروبس سروس بند

ٹیم موومنٹ کے دوران میٹروبس صدر سٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ مکمل بند رہے گی سری لنکن ٹیم کی سرینگر ہائی وے پر آمد و رفت کے سلسلے میں ٹریفک ایڈوائزری جاری

راولپنڈی،اسلام آباد(خبرنگار،اے پی پی)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 13 نومبر تک ٹرائی نیشن او ڈی آئی سیریز کے سلسلہ میں جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس ٹیم موومنٹ کے درمیان بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ،ذرائع کے مطابق ٹیم موومنٹ کے دوران میٹروبس سروس صدر سٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند رہے گی ،جبکہ کرکٹ میچ کے دوران تین سٹیشن ،ختم نبوت،آئی جے پی اور سسکتھ روڈ میٹروبس سٹیشن بند رہیں گے ،میٹروبس ذرائع کے  مطابق یہ فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے اتوار کو سری لنکن کرکٹ ٹیم کی آمد و رفت کے پیشِ نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ سری نگر ہائی وے پر مختلف مقامات پر ٹریفک کے متبادل راستے (ڈائیورشنز) بنائے جائیں گے اور کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی سست ہو سکتی ہے ،آئی ٹی پی حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹیم کی آمد و رفت کے دوران کسی بھی قسم کی زحمت سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...