آزاد کشمیر:8افراد کا کالعدم جتھے سے لاتعلقی کا اعلان
مظفر آباد ،کوٹلی (دنیا نیوز)آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے 8 فعال ارکان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مستقل طور پر تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
پریس کلب ہٹیاں بالا میں لاتعلقی کا اعلان کرنے والوں میں راجا عبدالقادر، وقار انجم یوسفزئی، وحید کیانی، راجا جلیل، یاسر صدیق کیانی، شاہد حامد عباسی، جمشید کیانی اور راجا نسیم کیانی شامل ہیں۔اس موقع پر آٹھوں ارکان نے پاکستان اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کالعدم تنظیموں سے دور رہیں اور کسی بھی اشتعال انگیز سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔ علاوہ ازیں کوٹلی کے علاقے کالا ڈھاب میں فسادی جتھے کی فائرنگ سے آزاد کشمیر پولیس کا کانسٹیبل عبدالرؤف شدیدزخمی ہو گیا۔فسادی جتھے کے کارندوں نے سڑک بند کر رکھی تھی اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر پولیس نے ٹریفک کی بحالی کے لیے کارروائی کی۔اس دوران فسادی جتھے کے مسلح کارندوں نے پولیس اہلکاروں پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس سے کانسٹیبل عبدالروف کو گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments