حلقہ پی پی 203 میں ضمنی الیکشن 8نومبر کو ہوگا،10امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
غازی آباد (نمائندہ خصوصی)چیچہ وطنی کے حلقہ پی پی 203 میں ضمنی الیکشن کیلئے 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔۔۔
ان میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی چو دھری محمد ارشد جٹ، چو دھری محمد اسد حنیف جٹ، چو دھری شعیب رحیم وتھرا،محمد اویس محمود،وحید حسین، محمد بدر نثار،محمد عمیر بشیر بٹ،سید علی حسین نقوی،محمد آصف،محمد فرحان شامل ہیں ،کاغذاتِ کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 8 اکتوبر مقرر ہے ،کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 12 اکتوبر تک دائر کی جاسکتی ہیں،امیدواروں کی حتمی فہرست 20 اکتوبر کو آویزاں کی جائے گی، انتخابی نشانات 22 اکتوبر کو الاٹ ہوں گے جبکہ پولنگ 8 نومبر کو ہوگی، یہ سیٹ مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چو دھری محمد حنیف جٹ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments