تھرکے لوگ ذہانت کے اعتبار سے بہت آگے ہیں، چیف جسٹس

 تھرکے لوگ ذہانت کے اعتبار سے بہت آگے ہیں، چیف جسٹس

یہ سندھ کاخوبصورت علاقہ جو ضروری سہولیات سے محروم ہے ، ظفر احمد راجپوت

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عدالتی نظام پُرامن معاشرے کی بنیاد ہے ۔ تھر سندھ کا خوبصورت علاقہ ہے جو ضروری سہولیات سے محروم ہے ، لیکن ذہنی صلاحیت اور ذہانت کے اعتبار سے یہاں کے لوگ بہت آگے ہیں، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ وہ میرپورخاص ڈسٹرکٹ بار کے رکن اور میرپورخاص میں ہی تین سال تک جوڈیشل مجسٹریٹ بھی رہے ۔میرپورخاص میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے مزید کہا انصاف کی فراہمی میں بار ایسوسی ایشن کا اہم کردار ہے، بارز کو نوجوان وکلا کے لیے مینٹور کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ راجپوت ہیں اور تھر سے ان کا خصوصی لگاؤ ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح ہے کہ عدالتی نظام میں میرٹ کو ترجیح دی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے 20 افسران کو میرٹ کی بنیاد پر جوڈیشل سسٹم میں شامل کیا گیا۔ اس سے قبل انہوں نے میرپورخاص کی عمارت میں سولر سسٹم، بائیومیٹرک سسٹم اور آن لائن کیسز کی سماعت کیلئے قائم آئی ٹی سینٹر کا افتتاح کیااور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...