نئے صوبے وہ پارلیمنٹ بنائے جس پر سوا ل نہ اٹھے ،سعد رفیق

نئے صوبے وہ پارلیمنٹ بنائے جس پر سوا ل نہ اٹھے ،سعد رفیق

صرف پنجاب ہی نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بنائے جانے چاہئیں پی ٹی آئی دھرنا موخر کر ے ،حکومت مذاکرات کیلئے اختیارات کیساتھ بیٹھی تھی

لاہور(این این آئی)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئے صوبے وہ پارلیمنٹ بنائے جس پر سوا ل نہ اٹھے ،صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں، پی ٹی آئی دھرنا موخر کردے حکومت مذاکرات کے لیے مکمل اختیارات کے ساتھ بیٹھی تھی۔ ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی ہر سیاسی معاملے سے مقدم ہے ، پی ٹی آئی کو فی الحال دھرنا موخر کردینا چاہیے ، حکومت مذاکرات کیلئے مکمل اختیارات کے ساتھ بیٹھی تھی، پی ٹی آئی مطالبات کیلئے واضح مینڈیٹ کے ساتھ مذاکرات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب نہیں چاروں صوبوں میں چھوٹے یونٹس بننے چاہئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...