باب پاکستان والٹن میں ڈپلومیٹک انکلیو کے قیام کا منصوبہ
سی بی ڈی پنجاب نے ایک ہفتے میں ڈیزائن تیار کرنے کا ٹاسک حاصل کر لیا امریکی قونصلیٹ سمیت دیگر ممالک کے سفارتی مشنز کیلئے بھی اراضی مختص
لاہور(شیخ زین العابدین )باب پاکستان والٹن میں ڈپلومیٹک انکلیو کے قیام کا منصوبہ، سی بی ڈی پنجاب نے ایک ہفتے میں ڈیزائن تیار کرنے کا ٹاسک حاصل کر لیا۔باب پاکستان کی 110 کنال اراضی پر امریکی قونصلیٹ کی تعمیر کا فیصلہ، دیگر ممالک کے سفارتی مشنز کے لیے بھی اراضی مختص کی جائے گی۔ڈپلومیٹک انکلیو کے ساتھ باب پاکستان کے ایک جانب مونومنٹ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے پر رواں مالی سال کام شروع کرنے کی تیاری ہے ۔سی بی ڈی پنجاب نے ڈیزائن کی تیاری کے لیے ڈرافٹ نیسپاک کو بھجوا دیا، منصوبے کی پیش رفت تیز کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق باب پاکستان والٹن کی اراضی پر سفارتی سرگرمیوں کے نئے مرکز کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی۔سی بی ڈی پنجاب کو باب پاکستان میں ڈپلومیٹک انکلیو کا ڈیزائن ایک ہفتے میں تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ، منصوبے کے ڈرافٹ کی تیاری کے لیے نیسپاک کو بھی مراسلہ بھجوا دیا گیا۔منصوبے کے تحت باب پاکستان کی 110 کنال اراضی پر امریکی قونصلیٹ تعمیر کیا جائے گا، جس کی منظوری پنجاب کابینہ کے اجلاس سے پہلے ہی لی جا چکی ہے ۔ذرائع کے مطابق باب پاکستان کی تقریباً 40 فیصد کمرشل اراضی ڈپلومیٹک انکلیو کے لیے مختص کی جائے گی، جہاں امریکا کے علاوہ دیگر ممالک کے قونصل خانوں کے قیام کے لیے بھی جگہ فراہم کی جائے گی۔چائنیز قونصلیٹ سمیت دیگر ممالک کے سفارتی مشنز کو بھی سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے اراضی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments