پشاور:گرڈ سٹیشن پر مظاہرین کا دھاوا، فیڈرززبردستی کھول دئیے
فیڈرز پر بجلی چوری ،واجبات عدم ادائیگی کے باعث 80 فیصد لاسز ہیں:ترجمان پیسکو
پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے علاقے سرائے نورنگ میں واقع پیسکو کے گرڈ سٹیشن پر گزشتہ رات مظاہرین نے دھاوا بول دیا۔ ترجمان پیسکو کے مطابق ملک وقار خان نامی شخص اسلحہ سے لیس سکیورٹی گارڈز کے ہمراہ گرڈ سٹیشن میں داخل ہوا اور عملے کو ڈرا دھمکا کر فیڈرز زبردستی آن کرا دیئے ۔ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ ملک وقار خان نے دعویٰ کیا کہ اسے ملک حکمت یار نے زبردستی فیڈرز آن کرانے کے لیے بھیجا ہے جبکہ ملک حکمت یار ملک پختون یار کا بھائی ہے ۔پیسکو کے مطابق ملزم نے غوری والا، کوٹ پشا، نار جعفر اور ککی فیڈرز کو زبردستی آن کرا دیا، حالانکہ ان فیڈرز پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث 80 فیصد سے زائد لاسز ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments