ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد الرحیم رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات
راجہ قمر الزمان کو او ایس ڈی بنا کر سیشن کورٹ راولپنڈی تعینات کردیا گیا نوٹیفکیشن جاری ،دونوں افسروں کو آج سے چارج سنبھالنے کی ہدایت کر دی گئی
لاہور( کورٹ رپورٹر )رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راجہ قمر الزمان کو او ایس ڈی بنا کر سیشن کورٹ راولپنڈی تعینات کردیا گیا ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد الرحیم کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا ہے ، دونوں افسروں کو آج سے نئی تعیناتی کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments