مغویہ کی عدم بازیابی ،چیف جسٹس برہم،آئی جی ہائیکورٹ طلب

مغویہ کی عدم بازیابی ،چیف جسٹس برہم،آئی جی ہائیکورٹ طلب

سکینہ بی بی بازیاب نہیں ہو سکی، یہ 2024 کا کیس ،پیش رفت جاری ہے ،سی پی او سی پی او فیصل آباد کی رپورٹ مسترد ، بازیابی کے اقدامات کی تفصیلات مانگ لیں

لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے 16 سالہ مغویہ سکینہ بی بی کے کیس میں سی پی او فیصل آباد کی پیش کی گئی رپورٹ مسترد کر دی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے مغویہ کی   عدم بازیابی پر سی پی او فیصل آباد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو مکمل ریکارڈ سمیت طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ میں سکینہ بی بی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت میں مغویہ کو بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، تاہم یقین دہانی کے باوجود سکینہ بی بی کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا،سی پی او فیصل آباد نے عدالت کو بتایا کہ سکینہ بی بی ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکی، یہ 2024 کا کیس ہے اور پولیس کی جانب سے پیش رفت جاری ہے ،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے مغویہ کی عدم بازیابی پر سی پی او فیصل آباد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی رپورٹ مسترد کر دی،عدالت نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو مکمل ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے مغویہ کی بازیابی کے لیے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...