پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف تاجروں کا پشاور میں احتجاج

پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف تاجروں کا پشاور میں احتجاج

اسمبلی چوک میں ٹائر نذر آتش، سیاہ جھنڈے ،پختونخوا حکومت مردہ باد کے نعرے پنجاب کیساتھ اربوں کا کاروبار،راستے بند ہونے سے کاروبار تباہ ہورہا ، تاجر

پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف اسمبلی چوک پشاور میں تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹائر جلا دیئے ، مظاہرین نے خیبر روڈ  کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔احتجاج کرنے والے تاجروں نے ہاتھوں میں کالے رنگ کے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں، مختلف تاجروں کے وفود نے احتجاج میں شرکت کی، احتجاج میں مختلف اقلیتی افراد، سیاستدان اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے ۔ مظاہرین نے پختونخوا حکومت مردہ باد کے نعرے لگائے ،تاجروں نے کہا کہ13سال ہوگئے ہیں کہ صوبائی حکومت نے عوام کو ایسے چھوڑ دیا ہے ، حکومت کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، صوبے میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی اور بے روزگاری بہت زیادہ ہوگئی ہے ، جب سے سہیل آفریدی نے منصب سنبھالا تو صوبہ تباہی کی طرف گامزن ہے ،انہوں نے کہا کہ ایم پی ایز اور ایم این ایز اپنے مارچ میں مصروف ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنان جو گرفتار ہیں ان کو پی ٹی آئی والے پوچھنے تک نہیں گئے ، صوبائی حکومت عوام کے ساتھ تاجر برادری کو بھی دھوکا دے رہی ہے ، تاجر برادری کو اس مارچ سے کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ،تاجروں نے کہا کہ اربوں روپے کا کاروبار پنجاب کے ساتھ جاری ہے لیکن راستے بند ہونے سے کاروبار تباہ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...