پہلے خود سے محبت کرو،ہانیہ عامرکا عربی ٹیٹو زیربحث

پہلے خود سے محبت کرو،ہانیہ عامرکا عربی ٹیٹو زیربحث

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر کے بازو پر عربی زبان میں بنا منفرد ٹیٹو مداحوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے ، جس میں زندگی کے حوالے سے ایک معنی خیز پیغام درج ہے ۔

ڈمپل کوئن ہانیہ عامر اپنی اداکاری، فیشن اور منفرد انداز کے باعث پاکستان سمیت بیرونِ ملک بھی بڑی تعداد میں مداح رکھتی ہیں۔ہانیہ عامر کے بنوائے ہوئے مختلف ٹیٹو ان کے انداز کا نمایاں حصہ ہیں، وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں، جن میں ان کے ٹیٹو بھی نظر آتے ہیں۔ان کے نئے ٹیٹو پر عربی عبارت حب نفسک أولا درج ہے ، جس کا مطلب ہے سب سے پہلے خود سے محبت کرو۔یہ عبارت اس پیغام کی عکاسی کرتی ہے کہ دوسروں سے محبت کرنے سے پہلے انسان کو اپنی ذات کی قدر اور خود سے محبت کرنا سیکھنا چاہئے ۔اس ٹیٹو نے اداکارہ کو سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بنادیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...