رمشا صلاح الدین کی دوسری شادی ،تصاویر شیئر کردیں
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ رمشا صلاح الدین نے اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔
اداکارہ رمشا صلاح الدین نے کچھ عرصہ قبل اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہو چکی ہے اور وہ تقریباً تین ماہ قبل زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر چکی ہیں۔اب اداکارہ نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے شوہر آغا فصیح کے ساتھ نئی زندگی کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا۔رمشا نے قرآن پاک کی سورۃ الروم کی آیت 21 کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ نے ان دونوں کے راستے ملائے ، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔اداکارہ نے مداحوں سے اپنی نئی زندگی کیلئے دعاؤں کی درخواست بھی کی جبکہ تصاویر سامنے آنے پر مداح انہیں مبارکباد دیتے نظر آئے اورجوڑی کی تعریفیں کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments