بیرون ملک میڈیکل داخلے کیلئے پاکستانی طلبہ کو ایم ڈی کیٹ سے استثنیٰ

بیرون ملک میڈیکل داخلے کیلئے  پاکستانی طلبہ کو ایم ڈی کیٹ سے استثنیٰ

لاہور(ہیلتھ رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بیرون ملک طبی تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طالب علموں کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔

پی ایم ڈی سی کے فیصلے کے تحت غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ (MDCAT) کا امتحان پاس کرنا لازمی نہیں ہوگا۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے مطابق کونسل کے اجلاس میں مذکورہ فیصلے کی منظوری دی گئی۔ فیصلے کے مطابق پی ایم ڈی سی نے پاکستانی طالب علموں کو بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلہ حاصل کرنے سے قبل ایم ڈی کیٹ پاس کرنے کی شرط سے استثنیٰ (چھوٹ) دینے کی منظوری دے دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...