اسلام آباد ہائیکورٹ:لیڈی ڈاکٹر، اہلخانہ کا تحفظ یقینی بنانیکی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ:لیڈی ڈاکٹر، اہلخانہ کا تحفظ یقینی بنانیکی ہدایت

پولیس، مقامی انتظامیہ درخواست گزار کی جان، آزادی، جائیداد، ذاتی تحفظ یقینی بنائیں حکام کو ہراسانی یا دھمکی سے روکنے کی ہدایت، ایس ایچ او ہمک سے تعمیلی رپورٹ طلب

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی اور متعلقہ ایس ایچ او کو لیڈی ڈاکٹر نزہت شاکر اور ان کے اہلخانہ کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے لیڈی ڈاکٹر کی گھر پر قبضے کے خلاف اورتحفظ فراہمی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں عدالت نے فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ڈاکٹر نزہت نے ہراساں کیے جانے ، دھمکیوں اور غیرقانونی مداخلت کے خلاف درخواست دائرکی، پولیس حکام درخواست گزار اور اہلخانہ کو ہراسانی، دھمکی، خوف زدہ کرنے اور غیرقانونی مداخلت سے تحفظ دیں۔ ڈاکٹر نزہت شاکر کو ضرورت کے مطابق مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے ، عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ہمک کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے اور درخواست گزار کے تحفظ سے متعلق اقدامات کی تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ درخواست گزار کی جان، آزادی، جائیداد اور ذاتی تحفظ یقینی بنائیں، عدالت نے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...