افضل مسیح کو جمعہ تک بازیاب کرائیں:اسلام آبادہائیکورٹ
مغوی کا لین دین کا معاملہ ہے ، عدالت کچھ وقت دے :ڈی ایس پی لیگل کی استدعا پارلیمنٹیری سروسز انسٹیٹیوٹ میں بھرتی معاملہ، ریکارڈ پیش نہ ہو سکا، سماعت ملتوی
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے وفاقی دارالحکومت سے لاپتہ مسیحی شہری افضل مسیح کی بازیابی کے کیس میں وفاقی پولیس کی بازیابی کیلئے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔ افضل مسیح کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کے دوران پٹیشن میں نامزد راجہ یاسر اور فیصل عدالت میں پیش ہوئے ، ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو بتایاکہ مغوی کا ان کے ساتھ لین دین کا معاملہ ہے ، عدالت کچھ وقت دے ، عدالت نے دو روز کی مزید مہلت کی استدعا منظور کر کے کہا جمعہ تک مغوی بازیاب کرائیں۔ علاوہ ازیں اسی عدالت نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹیری سروسز میں بھرتی کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کے خلاف کیس میں فریقین کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔ دوران سماعت عدالتی حکم کے باوجود بھرتیوں کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔ معاون وکیل کی استدعا پر عدالت نے سماعت7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments