اسلام آباد:جناح میڈیکل کمپلیکس کا40فیصد رقبہ کم کردیاگیا
نظرثانی شدہ پی سی ون تیار،اب ہسپتال1.6ملین مربع فٹ پربنے گا،نیاڈیزائن بھی تیار طے شدہ رقبہ 3ملین مربع فٹ تھا،جس میں1.4ملین مربع فٹ کی کمی کردی گئی
اسلام آباد ( ایس ایم زمان )وزارت قومی صحت نے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سنٹر کے ڈیزائن اور رقبے کا نظرثانی شدہ پی سی ون تیار کر لیا ہے ، وزارت قومی صحت کے نظرثانی شدہ پی سی ون کے تحت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سنٹر کی عمارت کا تعمیراتی رقبہ4 .1 ملین مربع فٹ کم کر دیا گیا ہے ، نظرثانی شدہ منصوبے کے ہسپتال کے بیڈز کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے ، منصوبے کے مطابق ہسپتال کے تعمیراتی رقبہ پہلے سے طے شدہ 3 ملین مربع فٹ سے کم کرکے 1.6 ملین مربع فٹ کر دیا گیا ہے ،تعمیرات میں کمی کے تحت عمارت کے اسکییمیٹک ڈیزائن کو بھی ضروریات کے مطابق دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے ،مذکورہ ہسپتال اب وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ الیون میں تعمیر کیا جائے گا، جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سنٹر میں تعمیر ہونے جدید ترین ہسپتال 737 بستروں پر مشتمل ہوگا، جسے بین الاقوامی صحت کے معیار (JCI) کے اصولوں پر تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ،کمپلیکس میں مکمل ایم ای پی (MEP) سسٹمز اور تشخیص مرکز شامل ہوگا، وزارت قومی صحت نے منصوبہ کی تعمیر شروع کرنے کے لیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments