چاندی66،سونا 1200روپے مہنگا، ڈالر کی قدر کم
تولہ سونا 4لاکھ 37ہزار 536،دس گرام 3لاکھ 75ہزار 116کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر مزید سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 4150 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1029 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 66 روپے کے اضافے سے 6588 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.06 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کومقامی کرنسی 277.07 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments