عمرا ن کو باہر لائیں،بات کریں ،بھلے پھر جیل بھیج دیں:ناصر عباس

عمرا ن کو باہر لائیں،بات کریں ،بھلے پھر جیل بھیج دیں:ناصر عباس

ہم آل پارٹیز کانفرنس ضرور کریں گے ، ملاقاتیں جاری ہیں:اپوزیشن لیڈر سینیٹ آئندہ سال عمران کی آزادی کے ماحول میں سالگرہ منائیں گے ، کیک کاٹنے پر گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر سینیٹ راجہ ناصر عباس نے عمران خان کی 74ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ایک دن ظلم کا خاتمہ ہوگا، عمران خان سمیت تمام بے گناہ قیدی اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے ، آئندہ سال عمران خان کی سالگرہ مکمل آزادی اور مسرت کے ماحول میں منائی جائے گی۔انہوں نے کہا پاکستان کی خاطر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے ۔وزیراعظم، صدر، تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو مل کر عمران خان کو باہر لانا چاہیے ۔انہیں واقعی پاکستان سے محبت ہو اور وہ پاکستان کو بچانا چاہتے ہوں تو انہیں بلائیں، ساتھ مل کر بیٹھیں اور معاملات کو درست کر لیں؛ بات چیت کرنے کے بعد بھلے انہیں دوبارہ جیل بھیج دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آل پارٹیز کانفرنس ضرور کریں گے ، ملاقاتیں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...