پٹرول 1 روپے 19 پیسے مہنگا ڈیزل 1 روپے 91 پیسے لٹر سستا
اسلام آباد(نامہ نگار)اوگرا نے 7 اکتوبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے مقرر کر دی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے مقرر کر دی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments