انسدادِ دہشت گردی ترمیمی قانون 2026 کیخلاف آئینی درخواست دائر
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ، انسدادِ دہشت گردی ترمیمی قانون 2026 کیخلاف آئینی درخواست دائر، محمد اعجاز شفیع ایم پی اے اور شیخ امتیاز محمود ایم کی جانب سے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ۔۔۔
قانون بنیادی حقوق، منصفانہ ٹرائل، عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی آئینی تقسیم سے متعلق اہم سوالات پیدا کرتا ہے ،درخواست میں خصوصی سکیورٹی مقدمات کے نام سے ایک ایسا نظام وضع کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے جس کے تحت ایک خفیہ نامزد اتھارٹی کسی مقدمے یا مقدمات کے پورے زمرے کو خصوصی سکیورٹی مقدمہ قرار دے سکتی ہے ، ایسے مقدمات میں جج، سرکاری وکیل، دفاعی وکیل، پولیس افسروں اور گواہوں کی شناخت مخفی رکھنے ، عدالتی ریکارڈ کو سربمہر رکھنے اور کارروائی کو محفوظ مقامات، ویڈیو کانفرنسنگ یا دیگر خفیہ انتظامات کے ذریعے چلانے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments