عمران خان کومختلف طبی مسائل کا سامنا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ماضی میں بلڈ پریشر، سینے اور بازو میں درد، ہاضمے اور بے چینی سمیت مختلف طبی مسائل کا سامنا رہا۔
‘‘ایکس’’ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بلڈ پریشر بعض اوقات اتنا بڑھ جاتا تھا کہ انہیں قے ہوتی تھی جبکہ سینے اور بازو میں درد کے ساتھ ڈائجسشن اور انزائٹی کے مسائل بھی رہتے تھے ۔عمران خان کی صحت سے متعلق یہ تمام معاملات پارٹی کے ذمہ داران، فیصلہ ساز افراد اور ان کے خاندان کے علم میں ہیں۔عمران خان کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے اور وہ قوم کی خاطر تکالیف برداشت کر رہے ہیں۔لانگ مارچ بانی پی ٹی آئی کو انصاف دلانے کے لیے ہے ، اس مقصد کے لیے سب کو نکلنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments