پی ٹی آئی کولانے کا خاص ایجنڈاتھا

پی ٹی آئی کولانے کا خاص ایجنڈاتھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ملک میں خاص ایجنڈے کے تحت لایا گیا ہے ، وہ بیرونی ایجنڈا تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ دشمن کا ایجنڈا پاکستان کی امن وامان کی صورت حال خراب کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی کارکنان ان کی آگ کا ایندھن نہ بنیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 9 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ کسی سیاسی جماعت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ نہیں کیا،افغانستان میں جو تین ممالک کا نیکسز ہے ، یہ اس کا حصہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...