بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، اپریل 2027میں کرانیکی تجویز

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، اپریل 2027میں کرانیکی تجویز

سموگ اور دھند کے باعث دسمبر، جنوری میں الیکشن مشکل ہونے کا امکان انتخابات کے انعقاد کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ کی منظوری سے مشروط ہوگا:ذرائع

لاہور (عمران اکبر) بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی وجہ سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے 15 دسمبر سے یکم جنوری تک سموگ اور دھند کے امکان کے باعث محکمہ بلدیات کو بلدیاتی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی ہے جس سے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی انتخابات اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز دی ہے ۔محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو کابینہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بھی کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے مشروط ہوگا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو دسمبر، جنوری کی بجائے اپریل 2027 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز سے آگاہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...