اسلام آباد :ہسپتالوں میں فارمیسی کیلئے ڈرگ سیل لائسنس لازم
بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے وا لی فارمیسی کے خلاف فوری کارروائی کا حکم براہِ راست آنیوالے مریضوں کو محدود مقدار میں ادویات دینے کی چھوٹ برقرار
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وزارتِ قومی صحت کے فارمیسی سروسز اینڈ ڈرگ کنٹرول نے اسلام آباد میں قائم ہسپتالوں، کلینک میں قائم فارمیسی یا میڈیکل سٹور چلانے کی صورت میں ڈرگ سیل لائسنس حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا ، ایڈوائزری کے مطابق فیصلہ (ایف سی سی) کے 23 ستمبر 2026 کے فیصلہ کے تحت کیا گیا ، احکامات میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی حدود میں ادویات کی فروخت اور ادویات رکھنے والے تمام ہسپتال، طبی مراکز اور فارمیسیز قانونی احکامات کے مطابق لائسنس حاصل کرنے کی پابند ہیں،بغیر ڈرگ سیل لائسنس (DSL) کے فارمیسی یا میڈیکل سٹور چلانے والے تمام رجسٹرڈ ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کی قانونی یا ریگولیٹری کارروائی سے بچنے کے لئے بلا تاخیر فوری طور پر مطلوبہ لائسنس کے لئے درخواست دیں اور اسے حاصل کریں ، احکامات کے مطابق ڈاکٹر کے پاس کلینک میں براہِ راست آنے والے مریضوں کو دینے کے لئے رکھی جانے والی محدود مقدار کی ادویات پر قانون کے مطابق دی گئی چھوٹ برقرار رہے گی ، تاہم اس چھوٹ کے مطابق بغیر لائسنس فارمیسی یا میڈیکل سٹور چلانے کی اجازت نہیں ہو گی ، خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments