ہمیں معرکہ حق کی طرح معرکہ ترقی بھی جیتنا : احسن اقبال

 ہمیں معرکہ حق کی طرح معرکہ ترقی بھی جیتنا : احسن اقبال

ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف حاصل کرنے کیلئے معیشت کو فعال کرنا ہوگا پاکستان کی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ،سیاسی استحکام ناگزیر :اجلاس سے خطاب

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں معرکہ حق کی طرح معرکہ ترقی بھی جیتنا ہے ، ہم نے کئی بار ترقی کے منصوبے بنائے ، مگر سیاسی عدم استحکام نے پالیسیوں کے تسلسل کو متاثر کیا،اٹھارویں ترمیم کا مقصد سماجی شعبوں میں بہتری لانا تھا، لیکن اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ ہونے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے ، احسن اقبال نے ‘‘اڑان پاکستان’’ کے تحت گیارہ قومی اقتصادی مشنز میں سے ساتویں مشن، انسانی  وسائل اور مہارتوں کے فروغ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پالیسیوں کا تسلسل اور سیاسی استحکام ناگزیر ہے ،پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف حاصل کرنے کے لیے معیشت کے ہر شعبے کو فعال کرنا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...