انمول عرف پنکی کی منشیات کیس میں بریت کی درخواست دائر

انمول عرف پنکی کی منشیات کیس میں بریت کی درخواست دائر

کراچی (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت جنوبی میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے میں ملزمہ نے بریت کی درخواست دائر کردی، عدالت نے درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

ملزمہ کی جانب سے بریت کی درخواست ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265-K کے تحت دائر کی گئی ہے ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمہ کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کا مقدمہ درج ہے تاہم اس کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں۔ ملزمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں ملزمہ کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں جبکہ اسی مقدمے میں اس سے قبل ملزم علی خان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کیا جاچکا ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انمول عرف پنکی کو بھی مقدمے سے بری کیا جائے ، جبکہ ملزمہ کو گزری تھانے میں درج تین دیگر مقدمات میں پہلے ہی بری کیا جاچکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...