بیوروکریسی میں اصلاحات ہونی چاہئیں

بیوروکریسی میں اصلاحات ہونی چاہئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہاہے کہ پاکستان کی بیوروکریسی میں اصلاحات ہونی چاہئیں، ہمارا بیوروکریسی کا ماڈل گوروں کا دیا ہوا ہے۔

 گوروں نے اپنے ممالک میں یہ بیوروکریسی ماڈل نافذ نہیں کیا ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ سیاسی نہیں بلکہ بیوروکریسی تعینات ہوتی ہے ، ہم سیاسی لوگ کمپرومائز ڈ ہیں ، ذوالفقار علی بھٹو نے اصلاحات لانے کی کوشش کی اور پھانسی چڑھ گئے ۔ ملک میں ڈی ایم جی گروپ کا راج ہے ، بانی پی ٹی آئی نے اصلاحات کیلئے کمیٹی بنائی تھی، میں نے کابینہ میں کہا بیوروکریسی اپنے اختیارات کیسے دے گی، بانی سے کہا، اصلاحات لانی ہیں تو سیاستدانوں پر مشتمل کمیٹی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...