یہ لیڈرزعمران کیلئے کچھ نہیں کر سکتے
اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کا سہرا بھی اسی ٹیم کو جاتا ہے جو آج پی ٹی آئی سنبھال رہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف تحریک عدم اعتماد یہی لوگ لے کر آئے تھے ، جنہیں آج پی ٹی آئی دی گئی ہے ،تحریک عدم اعتماد میں فضل الرحمن بھی حصہ دار تھے ،تحریک عدم اعتماد پر محمود اچکزئی کا دوسرا دستخط اور تیسرا اختر مینگل کا تھا۔ یہ لوگ اس پوزیشن میں نہیں کہ عمران خان کی مدد کر سکیں، اس وقت سارا بوجھ سہیل آفریدی پر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments