کرک ، دہشتگردوں کی فائرنگ ،ایس ایچ او ،گن مین شہید

کرک ، دہشتگردوں کی فائرنگ ،ایس ایچ او ،گن مین شہید

تھانہ بانڈہ پولیس پر نیو کڑپہ میں فائرنگ،شاہ دائود شاہ اور فرہاد دم تو ڑ گئے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن،وزیراعلیٰ کے پی کا نوٹس،مذمت

پشاور (اے پی پی،دنیا نیوز)کرک میں پولیس پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او بانڈہ اور گن مین شہیدہوگئے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ بانڈہ پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران نیو کڑپہ کے مقام پر نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی،ایس ایچ او داؤد شاہ داؤد خان اور ان کا گن مین فرہاد شہید ہوگئے جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ڈی پی او کرک کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کرک میں پولیس پارٹی پر دہشتگرد حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ،وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزیدموثر بنائی جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...