صرف ریونیو رپورٹ قبضہ ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں :ہائیکورٹ

صرف ریونیو رپورٹ قبضہ ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں :ہائیکورٹ

غیر قانونی قبضہ ثابت کرنے کے لیے ملزم کے قبضے ، جگہ اورشواہد ضروری ہیں 3 سال قید 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کالعدم ،ملزم محمد اقبال کو بری کرنیکا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی قبضے کے مقدمے میں سزا پانے والے محمد اقبال کو بری کردیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ غیر قانونی یا زبردستی قبضہ ثابت کرنے کے لیے ملزم کے قبضے ، جگہ اور وقوعہ کے واضح شواہد ضروری ہیں، صرف ریونیو رپورٹ جرم ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں ، عدالت نے ماتحت عدالت کی جانب سے ملزم کو سنائی گئی تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ مبینہ بے دخلی کے وقوعہ کی تاریخ اور وقت واضح نہ ہونا پراسیکیوشن کے مؤقف پر سنگین سوالات پیدا کرتا ہے، مبینہ بے دخلی کا کوئی چشم دید گواہ یا آزاد مقامی گواہ بھی پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے قرار دیا کہ مشترکہ کھاتے میں زمین کے کسی مخصوص حصے کی ملکیت، حدود اور قبضہ واضح طور پر ثابت نہ ہو تو غیر قانونی قبضے کا جرم ثابت نہیں ہوتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...