ملکی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
کراچی(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 21 ارب 45 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 34 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب مرکزی بینک کے مطابق ملکی ذخائر میں اضافے سے ملکی بیرونی ادائیگیوں کی استعداد اور زرمبادلہ کی مجموعی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments