ٹانک:سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

ٹانک:سی ٹی ڈی اور پولیس کا  آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور (اے پی پی)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)اور ڈسٹرکٹ پولیس نے ضلع ٹانک میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی بھٹنی گروپ کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کارروائی تھانہ ایس ایم اے کی حدود میں جنڈولہ روڈ کے علاقے گڑہ فقیرا میں کی گئی۔

ہلاک دہشت گردوں میں اسامہ ولد سلطان اور سلیمان ولد ولی محمد سکنہ فقیر کلے جنڈولہ شامل ہیں جبکہ تیسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد میرا عالم پمپ کے قریب آئی ای ڈی دھماکے ، وانا بازار کی مرکزی شاہراہ اور امن کمیٹی کے سربراہ بلال کے دفتر کی چھت پر دھماکا خیز مواد نصب کرنے سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ میرا عالم پمپ کے قریب دھماکے میں ایک شہری اور دو پولیس اہلکار شہید جبکہ سات افراد زخمی ہوئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...