اسلام آباد میں امن و امان کی بحالی کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے امن و اما ن کی فضاء کو بر قرار رکھنے کیلئے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کاانعقاد کیا۔
مارچ میں زونل ایس پیز اور اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں نے حصہ لیا، ڈی آئی جی علی وسیم نے کہا کہ فلیگ مارچ کا بنیا د ی مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں سکیورٹی کو مزید مو ثر بنا نا ،امن و اما ن کی صورتحا ل کو برقرار رکھنا اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments