ناروے کی ایئرلائن پی آئی اے کو 2 طیارے لیز پر دیگی
پی آئی اے کے لیے ان طیاروں کی پروازیں نومبرمیں شروع ہونے کا امکان معاہدہ سے مالی مشکلات سے دوچار نورس اٹلانٹک ایئرویز کا کاروبار مستحکم ہوگا
اسلام آباد(رائٹرز )ناروے کی ایئرلائن نورس اٹلانٹک ایئرویز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے )کو دو بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے لیز پر دینے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی کے مطابق پی آئی اے کے لیے ان طیاروں کی پروازیں نومبر 2026 میں شروع ہونے کا امکان ہے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق یہ معاہدہ مالی مشکلات سے دوچار نورس اٹلانٹک ایئرویز کو اپنے کاروبار کو مستحکم کرنے اور دیگر ایئرلائنز کو طیارے اور عملہ فراہم کرنے کے شعبے میں اپنی سرگرمیاں برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔ اس کاروباری ماڈل کو اے سی ایم آئی (ACMI) کہا جاتا ہے ۔کمپنی کے لیے یہ معاہدہ ایسے وقت اہمیت رکھتا ہے جب بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے رواں سال جولائی میں نورس گروپ کے ساتھ اپنے طیارے اور عملہ لیز پر لینے کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔نورس اٹلانٹک کے بیڑے میں بوئنگ 787 ڈریم لائنر کے 12 طیارے شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments