بارکھان : سی ٹی ڈی کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بارکھان : سی ٹی ڈی کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت راڑہ شم میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار زخمی، دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں :سی ٹی ڈی

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے بلوچستان میں بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ، جبکہ کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ، سی ٹی ڈی کے مطابق راڑہ شم میں ‘‘آپریشن ردالفتنہ-3’’ کے تحت کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ،ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا ،دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں ۔سکیورٹی فورسز، پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔حکام کے مطابق صوبے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید مؤثر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...